راشدخان
آئس لینڈوہ ملک جہاں تعلیم اور صحت مفت ہیں، آئس لینڈ ایک مثالی ملک ہے،جو جدید طرزِ زندگی کے خوابوں کو حقیقت بنا دیتا ہے۔یہاں تعلیم اور طبی سہولیات مفت ہیں، کوئی برانڈریستوران یا جیلیں نہیں ہیں۔اس کے علاوہ، بجلی مفت دستیاب ہے.لوگ اپنی گاڑیاں اور گھر لاک نہیں کرتے کیونکہ یہاں اعتماد کی فضا قائم ہے۔آئس لینڈ شمالی بحر اوقیانوس اور بحرِ منجمد شمالی کے درمیان واقع ایک جزیرہ نما ملک ہے۔ یہ یکم دسمبر 1918ء تک ڈنمارک کے تحت رہا۔اس کی آبادی تقریباً 3,32,529 افراد پر مشتمل ہے،امن وامان کی وجہ سےبچے بھی گھروںاور دکانوں کے باہر والدین کے بغیر رہ سکتے ہیں۔آئس لینڈ دنیا کا سب سے زیادہ امن پسند اور خوبصورت ملک ہے۔
آئس لینڈ میں عورتوں کی تعداد مردوں سے کافی زیادہ ہے اس لئے یہاں مرد نایاب ہیں.
آئس لینڈ کی90 فیصدآبادی کسی بھی مذہب کو نہیں مانتی،آئس لینڈ کی ٹوٹل جی ڈی پی 27 ارب ڈالر ہے اور فی کس آمدنی 50 ہزار ڈالر ہے.
آئس لینڈ میں ہر سال آئس لینڈ کی آبادی سے بھی زیادہ ٹورسٹ سیر کرنے کے لئے آتے ہیں .آئس لینڈ کی دلچسپ بات یہ ہے آئس لینڈ کی فوج نہیں ہے اور آئس لینڈ واحد ملک ہے جہاں مچھر نہیں پایا جاتا۔آئس لینڈ کے بارے میں مزید دلچسپ حقائق یہ ہیں کہ آئس لینڈ کے لوگ دنیا میں سب سے زیادہ پڑھنے والے ہیں۔کسی ریستوران یا کیفے میں پانی مفت ملتا ہے،جو قدرتی چشموں سے لیا جاتا ہے۔نئی ملازمت حاصل کرنے کے لیے سابقہ ملازمت کی سفارشات کی ضرورت نہیں ہوتی۔یہ واحد ملک ہے جہاں ووٹنگ آن لائن ہوتی ہے۔یہاں کے لوگ شادی کو ایک سنجیدہ بندھن مانتے ہیں۔ہر سال سیاحوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے، جو مقامی آبادی سے دوگنی ہو چکی ہے۔آئس لینڈ کا اپنا فوجی نظام نہیں ہے،لیکن شہری ناروے کی فوج میں شامل ہو سکتے ہیں۔تمام سکول اور تعلیمی ادارے مفت ہیں۔سکولوں میں لڑکوں اور لڑکیوں کو ایسے کام کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے،جو روایتی طور پر مخالف جنس سے منسوب ہو۔ جیسے لڑکیوں کو سکھایا جاتا ہے کہ ڈریں نہیں جبکہ لڑکے کو کہا جاتا ہے کہ ایک دوسرے کی تعریف کریں اور کہیں ’آج آپ اچھے لگ رہے ہو۔‘ کوئی نجی کلینک نہیںہے اورریاستی ہسپتال معیاری طبی خدمات فراہم کرتے ہیں۔ آئس لینڈ میں توانائی مفت فراہم کی جاتی ہے، کیونکہ یہ جیو تھرمل وسائل سے حاصل ہوتی ہے۔ یہ خصوصیات آئس لینڈ کو ایک مثالی ملک کے طور پر پیش کرتی ہیں جہاں بنیادی ضروریات زندگی ریاست کی ذمہ داری ہیں۔اعتماد، تعلیم اور صحت کی بہترین سہولیات کے ساتھ یہ ملک دیگر قوموں کے لیے ایک مثال ہے۔