Untitled 2026 03 09T115454.890

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2026؛ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں پاکستان کی بھی نمائندگی شامل

ویب نیوز:آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا ہے.

جس میں پاکستان کے صاحبزادہ فرحان بھی شامل ہیں۔صاحبزادہ فرحان 7 میچز میں 383 رنز بنا کر ٹورنامنٹ کے ٹاپ سکورر رہے ہیں۔
429551 2136768 updates
ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں بھارت کے چار ، انگلینڈ اور ساؤتھ افریقا کے دو، دو پلیئرز شامل ہیں، زمبابوے اور ویسٹ انڈیز سے بھی ایک، ایک پلیئر کو شامل کیا گیا ہے۔

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا فائنل کھیلنے والی نیوزی لینڈکا کوئی پلیئر ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل نہیں ہے۔

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں بھارت کے سنجو سیمسن، ایشان کشن، پانڈیا اور بمراہ شامل ہیں۔
HC d8oNaUAA5D2F
انگلینڈ کے ول جیکس اور عادل رشید ٹیم کا حصہ ہیں، ساؤتھ افریقا کے لنگی اینگیڈی اور مارکرم شامل ہیں۔

زمبابوے کے بلیسنگ مزرابانی اور ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر بھی شامل ہیں۔

امریکا کے شاڈلے وان شاک وک کو بارہویں کھلاڑی کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں