لاہور: ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہانگ کانگ سکسز 2025کے لیے سکواڈ کے مطابق قومی ٹیم کی قیادت فاسٹ بولر عباس آفریدی کریں گے۔
یہ ٹورنامنٹ 7 سے 9 نومبر تک ہانگ کانگ میں منعقد ہوگا۔
12 ٹیموں پر مشتمل اس ٹورنامنٹ میں 4 گروپس ہوں گے، ہر ایک میں 3 ٹیمیں شامل ہوں گی۔
پاکستان گروپ سی میں بھارت اور کویت کے ساتھ شامل ہے۔
ہانگ کانگ سکسز کیلئے پاکستانی سکواڈ میں عباس آفریدی (کپتان)، عبدالصمد، خواجہ محمد نافع، معاذ صداقت، محمد شہزاد، سعد مسعود، اور شاہد عزیز شامل ہیں۔