لودھراں: طالبہ کی مبینہ خودکشی پر استاد کے خلاف ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا.
پولیس کے مطابق لڑکی کے والد نے شکایت درج کراتے ہوئے کہا کہ بیٹی نے میٹرک کے پیپر دیئے تھے، جس کو سکول ٹیچر ہراساں کر رہا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ طالبہ کی مبینہ خودکشی پر والد کی جانب سے استاد کے خلاف ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کرایا گیا، جس پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم استاد کو گرفتار کرلیا گیا اور معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات شروع کر دی ہے۔
پولیس کے مطابق طبی عملہ کی جانب سے طالبہ کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جا رہی ہے، تاہم طالبہ کا بیان ریکارڈ کرنے کے ساتھ تفتیش کو آگے بڑھایا جائے گا اور ہراسانی کے واقعات پر کوئی رعایت نہیںدی جائے گی.