نمائندگان: ضلع لیہ اور ڈی جی خان میں گرین الیکٹرک بسیںچلانے کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئیں، وزیراعلیٰپنجاب کے افتتاح کے بعد عوام کو ماحول دوست اور سستی سواری دستیاب ہو گی.
ضلع لیہ میں 15 گرین الیکٹرک بسیں چلانے کیلئے تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا، ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے پوائنٹس کا معائنہ کیا. بسیں لیہ سے چوک اعظم، کروڑ سے فتح پور، لدھانہ، پیر جگی اور چوک اعظم سے فتح پور، چوبارہ میں چلیں گی۔
لیہ میںریسکیو آفس کی عقبی سائیڈ پر مرکزی سٹیشن بنانے کی تجویز دے دی گئی، جس پر جلد تعمیراتی کام شروع ہونے کا امکان ہے، اس طرح لیہ کے ضلع بھر میں بسوں کی چارجنگ کے لئے ایک سے زائد سٹیشنز بنائے جانے کے بھی امکانات ہیں.
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی 25 ستمبر کو ڈیرہ غازی خان آمد متوقع ہے، اس موقع پر وہ الیکٹرک بسوں کا افتتاح بھی کریں گی۔
عوامی حلقوں نے اس منصوبے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس منصوبے ے شہریوں کو سستی اور معیاری ٹرانسپورٹ دستیاب ہوگی اور ٹریفک مسائل میں بھی کمی واقع ہو گی۔