راولپنڈی: خواتین کو دوستی کی آڑ میںلوٹنے والے 2 بہنوں اور ایک بھائی پر مشتمل بلیک میلرز گینگ گرفتار کرلیا گیا، ملزمان سے برآمد ڈیوائسز کی فارنزک جانچ سے قابل اعتراض ویڈیوز، تصاویر اور چیٹس برآمد کرلی گئیں۔
ترجمان این سی سی آئی اے راولپنڈی کے مطابق گرفتار ملزموں میں بہنیں(ت.ف)، (ص.ن) اور بھائی محمد عامر شامل ہیں، بلیک میلر بہنیں لڑکیوں سے دوستی کے بعد ان کا اپنے بھائی سے تعارف کرواتی تھیں، قربت بڑھنے پر ملزم خفیہ طور پر لڑکیوں کی غیراخلاقی ویڈیوز اور تصاویر بنالیتے تھے۔
حکام کے مطابق ملزمان ویڈیوز لیک کرنے کی دھمکیاں دے کر متاثرہ افراد سے رقم بٹورتے تھے.
ایک متاثرہ خاتون کی این سی سی آئی اے میں درخواست پر مقدمہ درج کرکے بلیک میلر بہنوں اور بھائی کو گرفتار کرلیا گیا۔
ملزموںکا جسمانی ریمانڈ حاصل کرکے مزید تفتیش کرنے کے ساتھ مزید برآمدگی بھی متوقع ہے، جبکہ گینگ سے مزید تفصیلات حاصل ہونے کا بھی امکان ہے.