2025 04 22t211357 254

آذربائیجان میں پاکستانیوں‌ کے لئے مکمل فنڈڈ سکالرشپ کا اعلان

اسلام آباد: آذربائیجان کی حکومت نے پاکستانی اور آزاد جموں و کشمیر کے طلبہ کے لیے حیدر علییف انٹرنیشنل سکالرشپ 2025-26ء کا اعلان کر دیا ہے۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پاکستان کے مطابق یہ سکالرشپ پروگرام بی ایس، ایم ایس اور پی ایچ ڈی کی سطح پر تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلبہ کے لیے ہے۔ سکالرشپ کے تحت نہ صرف مکمل ٹیوشن فیس فراہم کی جائے گی بلکہ ہوائی سفر، ماہانہ وظیفہ، طبی انشورنس، ویزہ اور رجسٹریشن کے اخراجات بھی ادا کیے جائیں گے۔

ایچ ای سی کا کہنا ہے کہ یہ ایک نادر موقع ہے ان طلبہ کے لیے جو محدود وسائل کے باوجود اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا خواب رکھتے ہیں۔ اس سکالرشپ کے ذریعے طلبہ کو عالمی معیار کی تعلیم کے ساتھ ساتھ مختلف ممالک کے طالب علموں کے ساتھ بین الاقوامی ماحول میں سیکھنے اور خود کو منوانے کا موقع بھی ملے گا۔

درخواست دینے کی آخری تاریخ 15 مئی 2025 مقرر کی گئی ہے جبکہ شام 4 بجے تک اپلائی کیا جا سکتا ہے۔ خواہشمند امیدوار مزید تفصیلات اور درخواست فارم کے لیے ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان (ایچ ای سی) کی آفیشل ویب سائٹ پر رجوع کریں۔

قبل ازیں‌ہنگری کی جانب سے بھی پاکستانی طلبہ کے لئے مکمل فنڈڈ سکالرشپس کااعلان کیا تھا.

ماہرین تعلیم کے مطابق موجودہ حالات میں‌ پاکستانی طلبہ پر بیرون ممالک بند ہوتے دروازے کے دوران یہ امید کی نئی کرن ہے، جس سے پاکستانی طلبہ ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں.

اپنا تبصرہ لکھیں