لاہور:جوڈیشل کمیشن کی جانب سے لاہورہائیکورٹمیں نامزد کئے گئے 4 ایڈیشنل ججز کے ناموں کی صدر پاکستان سے توثیق کے بعد وفاقی وزات قانون نے نامزدگی کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے.
وفاقی وزارت قانون کے نوٹیفکیشن کے اجراء کے بعد فاضل نامزد ججز کی تقریب حلف بردار ی کا اعلان بھی کر دیا گیاہے.

تقریب میں پرنسپل سیٹ لاہور پر تعینات فاضل ججز کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے.