400186 1833584 updates

کمسن بچی سے اجتماعی زیادتی اور قتل کے مقدمہ میں‌ ملوث 4 ملزم پولیس حراست میں‌اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

بہاولپور: کمسن بچی سے اجتماعی زیادتی کے بعد گلا کاٹنے سے ہلاکت کے مقدمہ میں‌ملوث 4 ملزم پولیس حراست کے دوران حملے کے نتیجے میں‌اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ملزم 10 سالہ بچی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد اسے قتل کرنے کے الزام میں گرفتار تھے، پولیس انھیں تھانہ صدر بہاول پور لے جا رہی تھی کہ اس دوران ملزموں‌کے ساتھیوں‌نے انہیں‌چھڑانے کے لئے پولیس پر فائرنگ کر دی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ واقعے کے دوران چاروں ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد آ کر ہلاک ہو گئے، جن میں2 سگے بھائی اور ان کا ایک کزن بھی شامل ہے۔

پولیس کے مطابق لاشیں بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہیں، جہاں‌پوسٹ مارٹم اور ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاشیں‌ ورثاء کے حوالے کر دی جائیں‌گی۔

خیال رہے کہ چند روز بستی باقر پور میں‌تیسری جماعت کی طالبہ گھر سے قریب چیز لینے کے لئے نکلی لیکن واپس نہیں‌آئی اور اسے گلا کٹی حالت کھیتوں‌ سے رینگتے ہوئے پایا گیا، جو ہسپتال منتقلی کے دوران جان کی بازی ہار بیٹھی، پولیس نے تفتیش کے بعد متاثرہ بچی کے قریبی رشتہ داروں سے سمیت دیگر ملزموں‌کو حراست میں لیا تھا.

اپنا تبصرہ لکھیں