flood 4

دریاؤں میں طغیانی، جنوبی پنجاب میں‌ بھی نقل مکانی شروع

نمائندگان: پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوگیا۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں میں کہیں اونچے اور کہیں درمیانے درجے کا سیلاب ہے، شدید بارشوں کے سبب دریاؤں کے بہاؤ میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں‌اضافہ سے طغیانی کی کیفیت پیدا ہو گئی اور دریائی علاقوں میں‌کٹاؤ کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے. جس کے باعث پنجاب اور بالخصوص جنوبی پنجاب کے دریائی علاقوں میں نقل مکانی شروع ہو گئی ہے.

جس کے باعث دریائی علاقوں کے رہائشی اپنے گھر، فصلیں، اور دیگر قیمتی اشیاء چھوڑ کر جانے پر مجبور ہو رہےہیں، نقل مکانی کرتے ہوئے شہری صرف ضروری سامان اور جانور ساتھ لے جا رہے ہیں.

پنجاب کے دریاوں میں پانی کے بہاؤ کی صورتحال سے متعلق تفصیلات بھی جاری کردی گئیں۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہورہا ہے، دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر بہاؤ میں اضافہ ہوگیا، گنڈا سنگھ والا کے مقام پر درمیانے سے اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ ستلج میں گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 29 ہزار کیوسک ہے، دریائے ستلج سلیمانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 63 ہزار کیوسک ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب اور پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 55 ہزار کیوسک ہے، دریائے سندھ میں تونسہ، کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق شاہدرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 14 ہزارکیوسک اور بہاؤ نارمل سطح پر ہے، بسنتر نالہ اور پلکھو میں نچلے درجے کا سیلاب ہے، شدید بارشوں کے سبب دریاؤں کے بہاؤ میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

اس طرح بلوچستان کے ضلع حب میں بارشوں کے باعث حب ڈیم پانی سے بھر گیا، اسپیل وے کھولنے کےلیے صرف 6 فٹ پانی کی گنجائش باقی رہ گئی۔
413171 5551641 updates
پروونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی رپورٹ کے مطابق حب ڈیم میں پانی کی گنجائش 340 فٹ ہے اور حالیہ بارشوں کے بعد حب ڈیم میں پانی کی سطح 334 فٹ تک پہنچ گئی ہے۔

ضلع کیچ کے میرانی ڈیم میں پانی کی گنجائش 246 فٹ ہے جہاں اس وقت 226 فٹ پانی دستیاب ہے جبکہ ضلع ژوب کے سبکزئی ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 94 فٹ ہے اور وہاں 30 فٹ پانی موجود ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیاکہ گوادر میں بارش نہ ہونے کی وجہ سے وہاں کے تینوں ڈیمز میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول کے قریب پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گوادرکے شادی کور ڈیم میں پانی کی گنجائش 82 فٹ ہے لیکن وہاں صرف 2 فٹ پانی دستیاب ہے، اسی طرح سوار ڈیم میں ڈیڑھ فٹ پانی اور آکڑا کور ڈیم میں بھی صرف 2 فٹ پانی موجود ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں