پشاور: فقیر آباد میں فائرنگ سے جنت کوکو نامی خاتون ٹک ٹاکر جاں بحق جبکہ انکی بہن چاہت زخمی ہوگئی۔
پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات تھانہ فقیر آباد کے علاقے دلہ زاک روڈ پر پیش آیا، چاہت نے رپورٹ درج کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عبداللہ نامی لڑکے نے دوستی سے انکار پر ان پر فائرنگ کردی۔
فائرنگ کے نتیجے میں دونوں بہنیں زخمی ہوگئیں، جنہیں مقامی لوگوں نے ہسپتال منتقل کردیا، جہاں جنت کوکو نامی ٹک ٹاکر جاں بحق ہوگئی۔
پولیس کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوانے کےساتھ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار ے جا رہے ہیں اور ملزم کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
جنت کوکو کے قتل پر ٹک ٹاکرز اور ان کے فالورز نے افسوس کا اظہار کیا ہے اور ملزم کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے.