لاہور: پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے طلبا کےلیے فیسوں میں ریلیف کی تجویز دے دی گئی ہے۔
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے وزیراعلیٰ پنجاب کو سرکاری تعلیمی اداروں کے طلبا کی رجسٹریشن اور سمسٹر فیس معافی کی تجویز دیدی،حتمی فیصلہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔
وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ حتمی فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد کیا جائے گا، فیصلے سے سیلاب متاثرہ خاندانوں پرمالی بوجھ کم ہوگا، فیصلے کا اطلاق پبلک کالجز اور یونیورسٹیز پر ہوگا۔رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ متاثرہ طلبا سے تعلیم جاری رکھنے کیلئے حکومت ہرممکن تعاون کریگی، نجی اسکول، کالجز اور یونیورسٹیاں بھی متاثرہ طلبا کو ریلیف دینے کا اقدام اٹھائیں۔
خیال رہے کہ پنجاب بالخصوص جنوبی پنجاب کے اضلاع ملتان، بہاولپور اور مظفرگڑھ میں بہت سے طلبہ کے پورے کے پورے گھر تباہ ہو گئے ہیں اور سامان بھی بہہ گیا ہے.