کراچی: عدالت نے جعلی مقابلے میں نوجوان کو ہلاک کرنے کے مقدمہ میں پولیس اہلکار کو سزائے موت سنا دی۔
کراچی کی ماڈل کرمنل کورٹ ایسٹ نے گلستان جوہر میں جعلی پولیس مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر پولیس اہلکار شہریار کو سزائےموت سنا دی۔
عدالت نے شریک ملزموں اہلکار ناصر اور فیصل کو عمر قید کی سزا سنائی، جبکہ تینوں ملزموں کو 5 ،5 لاکھ روپے بطور معاوضہ مقتول کے ورثا کوادا کرنےکا بھی حکم دیا۔
پراسیکیوشن کے مطابق شاہین فورس کے پولیس اہلکاروں نےگلشن اقبال میں عامر کو رکنےکا اشارہ کیا، عامر کے نہ رکنے پر پولیس اہلکاروں نے تعاقب کیا اور رہائشی فلیٹ میں داخل ہوکر عامر پر فائرنگ کی۔
اہلکاروں نے ابتدائی طور پر واقعہ پولیس مقابلہ ظاہر کیا تھا تاہم بعد میں ملزموں کے خلاف تھانہ شاہراہ فیصل میں 2022 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
