دنیا بھر کی طرح پاکستان میںبھی رمضان المبارک کا مقدس مہینہ تقریبادو ماہ کی دوری پر ہے اور ہر سال دنیا بھر کے مسلمان رمضان المبارک کے بابرکت مہینےکا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔ایسے میں کئی کئی ماہ قبل ہی فلکیاتی ماہرین رمضان اور عید الفطر کی متوقع تاریخوں کی پیشگوئی کردیتے ہیں۔
فلکیاتی ماہرین کے مطابق پاکستان میں رواں برس رمضان المبارک کا چاند 28 فروری(جمعہ) یا پھر یکم مارچ(ہفتہ) کو نظر آنے کا امکان ہے، رمضان کا آغاز یکم مارچ (ہفتہ) یا 2 مارچ (اتوار) کو متوقع ہے۔دوسری جانب فلکیاتی ماہرین نے عیدالفطر کا چاند 29 مارچ (ہفتہ) یا 30 مارچ (اتوار) کو نظر آنے کا امکان ظاہر کیا ہے، یوں پاکستان میں عیدالفطر 30 مارچ (اتوار) یا 31 مارچ (پیر) کو منائے جانے کا امکان ہے۔
تاہم اس سلسلے میںحتمی تاریخ کااعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کی جانب سے اسلامی ماہ کے آخر میںچاندنظرآنے کی شہادتیںموصول ہونے کے بعد کیاجاتاہے۔