پنجاب بار کونسل کے تحت صوبہ بھر کے10 ڈویژنز میںواقع 40 ضلعی اور 156تحصیل بارایسوسی ایشنز میں سالانہ انتخابات آج منعقد ہوںگے.جس کے لئےپولنگ کا آغاز صبح نو بجے ہو گا جبکہ دوپہر ایک سے دو کے بیچ نماز کا وفقہ کیا جائےگا جس کے بعد پولنگ شام چار بجے تک جاری رہے گی.انتٌخابی عمل کے لئے وکلاء کا جوش وخروش دیدنی ہے اور انتخابی عمل کے لئےوکلاءامیدواروںاور ان کے حامیوں کی جانب سے زور وشور سے انتخابی مہم جاری ہے.صوبہ بھر کی طرح ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان میںبھی انتخابات کے لئے تیاریاںمکمل کر لی گئی ہٰیں.ملتان میں کل 2929 رجسٹرڈ ووٹرز حق رائے دہی کا استعمال کریں گے.جس میںصدارت اور جنرل سیکرٹری کی نشست پر کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے.ملتان میںایک صدارتی امیدوار چوہدری جہانزیب نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے تھے یوں ڈسٹرکٹ بار کی 7 نشستوں پر 21امیدواروں کے مابین مقابلہ ہوگا.صدارت کی نشست پر 4 امیدواروں بشریٰٰ نقوی،ملک جاوید اقبال اوجلہ، ملک جاوید ڈوگر اور افضل بشیر انصاری کے درمیان مقابلہ ہوگا ،نائب صدرات کی نشست پر چار امیدواروں محمد خالد بلوچ،سید ندیم عباس بخاری،چوہدری نعیم اور شمشاد الحق کے درمیان مقابلہ ہوگا ،جنرل سیکرٹری کی نشست پر رائے محمد اجمل،عدنان ملک اور چوہدری افضل سندھو کے درمیان مقابلہ ہوگا ،فنانس سیکرٹری کی نشست پر ملک جلال آرائیں اور رؤف ملیزئی کے درمیان مقابلہ ہوگا، لائبریری سیکرٹری کی نشست پر رانا محمد شاہد نسیم اور سید زوالفقار بخاری کے درمیان مقابلہ ہوگا،جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر نگینہ مظفر ہراج ، چوہدری عرفان ارائیں اور نورین اشرف کے درمیان مقابلہ ہوگا ، آڈیٹر کی نشست پر جان محمد ، حبیب الرحمان قریشی اور اکمل سندیلہ کےمدمقابل ہیں.اس طرح مجلس عاملہ کی 10 نشستوںپر تمام امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں.