WhatsApp Image 2025 02 13 at 05.18.23

چیئرمین ڈرگ کورٹ کاسرکاری ادویات کی فروخت اور ناقص تفیتش پرسخت کارروائی کاعندیہ

ملتان:چیئر مین ڈرگ کورٹ ملتان محمد سلیم اللہ کی سربراہی میں 12 اضلاع کے سی ای اوز ہیلتھ کا اہم اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا.اجلاس میں لاء آفیسر رانا لیئق الرحمان اور سرفراز جوئیہ سمیت ممبران ڈرگ کورٹ ملتان محمد جاوید اقبال وینس اور ڈاکٹر محمد نبیل سلیم نے شرکت کی.

اجلاس میں‌سی او ہیلتھ ملتان ڈاکٹر ریاض مستوئی،سی او ہیلتھ مظفر گڑھ ڈاکٹر ظفر عباس،سی او ہیلتھ لیہ ڈاکٹر شاہد ریاض،ڈاکٹر غضنفر علی ڈی ایچ او خانیوال،سی ای او ہیلتھ ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر الیاس لغاری سمیت دیگر نے شرکت کی.

اجلاس میں‌جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی مانیٹرنگ سمیت ڈرگ انسپکٹرز کے مسائل کو زیربحث لایا گیا،اجلاس میں مقدمات ناقص تفتیش اور ڈرگ انسپکٹرز کی مجموعی کارکردگی پر اظہار خیال کیا گیا.

چیئرمین ڈرگ کورٹ ملتان محمد سلیم اللہ نے سختی سے تمام شرکاء کو ڈرگ ایکٹ 1976ءاور ڈریپ ایکٹ 2012ءکے مطابق تفتیش اور ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ کی میٹنگ کو جانچنے کا ٹاسک دے دیا،سی اوز نے پرائیویٹ میڈیکل سٹورز کی مانیٹرنگ اپنی نگرانی میں کرانے پر رضامندی ظاہر کی۔

چیئرمین ڈرگ کورٹ نے کہا سرکاری ادویات کا پرائیویٹ میڈیکل سٹورز پر ملنا ایک سنگین جرم ہے،مگر جس ہسپتال سے اس کے بارے میں‌ معلومات لیں وہ اس سرکاری سٹاک کو اپنا نہیں قرار دیتے ہیں۔اس لئے اس سرکاری سٹاک پر بار کوڈ یا متعلقہ ہسپتال کے نام کی مہر لگی ہونی چاہیئے،اس جرم میں ملوث میڈیکل سٹورز کو ڈرگ کورٹ سے فوری ریلیف پہلے ہی نہیں دیا جا رہا مگر اس پر سرکاری میڈیسن سٹاک کی سیکورٹی تمام ہسپتالوں کے ایم ایس اور سی ای اوز کی ذمہ داری ہے۔چیئرمین ڈرگ کورٹ ملتان محمد سلیم اللہ نے مزید کہا جس ضلع سے سرکاری ادویات برآمد ہوں گی،اس اضلاع کے ہسپتالوں کے ایم ایس کی عدالت طلبی کی جائے گی اور وہ اس کا تحریری جواب جمع کرائے گا.

اپنا تبصرہ لکھیں