DBA Mltn

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کا عوامی حقوق کے لئے سپریم کورٹ‌رجوع کرنے کا فیصلہ، ریاض گیلانی وکیل مقرر

ملتان: ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے اجلاس میں اہم فیصلے کر لئے گئے.اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ غیر آئینی اقدامات اور عدلیہ کی آزادی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ وکلاء نے متفقہ طور پر 21 دسمبر 2024 کے فیصلے کو سراہتے ہوئے اس کی مکمل توثیق کی ہے۔

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے ہنگامی اجلاس میں ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت ملک جاوید ڈوگر،صدر بار نے کی جبکہ نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری ملک عدنان احمد نے انجام دئیے، اجلاس میں وکلاء برادری نے متفقہ طور پر نظام انصاف کی بحالی اور آئین پاکستان 1973 کے تحفظ کے لیے مؤقف اپنایا۔WhatsApp Image 2025 03 16 at 23.28.37اجلاس میں‌کہا گیا کہ عوام کے آئینی حق کو کسی صورت صلب نہیں‌کیا جاسکتاہےاور 3 دسمبر کو جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کو غیر آئینی، غیر قانونی اور ناانصافی پر مبنی قرار دیتے ہوئے واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا، تاکہ وکلاء اور سائلین کا استحصال نہیں‌ہو سکے.

اجلاس میں‌بتایا گیا کہ اس نوٹیفکیشن کے نفاز کے بعد سے روزانہ صرف ہائیکورٹ ملتان بنچ میں‌ 15 کے قریب مقدمات اعتراضات لگا کر واپس کئے جارہے ہیں‌کہ پہلے متعلقہ ادارے سے رجوع کریں‌، جبکہ حکومتی ادارے عوامی دادرسی اور فوری انصاف کی فراہمی میں‌ مکمل طور پر ناکام ہیں.

اجلاس میں کہا گیا کہ وکلاء برادری ہر حال میں آئین و قانون کی بالادستی کے لیے کھڑی رہے گی اور کسی غیر قانونی اقدام کو قبول نہیں کیا جائے گا۔اس کے لئےمتنازعہ نوٹیفکیشن کو سپریم کورٹ‌ میں‌چیلنج کیا جائے گا اور جنرل سیکرٹری کو قانونی کارروائی کے مکمل اختیارات دئیے گئے نیز سید ریاض الحسن گیلانی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کو کونسل مقرر کرنے کا بھی فیصلہ کیاگیا.

اجلاس میں متفقہ طور پر قرارداد منظور کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ عدلیہ کی آزادی اور آئین پاکستان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائےگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں