secp

رجسٹرکمپنیوں کیلئےحتمی بینیفشل اونرزکی معلومات دینا لازمی قرار، ڈیجیٹل رجسٹری متعارف

اسلام آباد:سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے تمام رجسٹرکمپنیوں کیلئے حتمی بینیفشل اونرزکی معلومات دینا لازمی قرار دے دیا۔

کمپنیوں کی حقیقی ملکیت کے آن لائن ریکارڈ اور ڈیجیٹل رجسٹریشن کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔
Untitled 2026 03 09T112347.650
ایس ای سی پی کے مطابق کمپنیوں کی حقیقی ملکیت کے ریکارڈ کیلئے ڈیجیٹل رجسٹری متعارف کروا دی گئی ہے۔

کمپنیوں کےاصل مالکان کی معلومات اب آن لائن یوبی او رجسٹری میں محفوظ ہوں گی، ڈیجیٹل یو بی او رجسٹری سے کمپنیوں کی ملکیت کا شفاف ریکارڈ ممکن ہوگا۔

ایس ای سی پی کے مطابق کمپنیوں کی حقیقی ملکیت کی معلومات اینٹی منی لانڈرنگ قوانین کا تقاضا اور کمپنیوں کےغیرقانونی استعمال کی روک تھام میں مددگار ہے۔

ایس ای سی پی نے ہدایت کی ہے کہ نئی کمپنیاں ملکیت کی معلومات فارم ون کے ذریعے جمع کروائیں اور پہلے سے رجسٹر کمپنیاں سالانہ فارم انیس کے ذریعے معلومات جمع کرائیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں