لب آزاد
ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ نے ملتان ریجنل دفتر کا دورہ کیا اور افسران کے ساتھ اہم میٹنگ کی۔ میٹنگ کے دوران انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ ملتان میں جلد کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے تاکہ عوامی مسائل کا فوری حل ممکن بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ میگا سکینڈلز کے خلاف بھرپور کارروائی کی جا رہی ہے اور کرپٹ افسران کی محکمے میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔
ڈی جی سہیل ظفر چٹھہ نے رشوت ستانی کے خلاف جاری مہم کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ اینٹی کرپشن عوام کے مسائل کے حل کے لیے پرعزم ہے اور بدعنوان عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔
اس موقع پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان بشارت نبی، ڈپٹی ڈائریکٹر پراسیکیوشن چوہدری عبدالحمید ، ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل ظہیر خان شیروانی، ڈپٹی ڈائریکٹر انوسٹی گیشن عمران عارف سیال، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل محمد ارشد،ڈپٹی ڈائریکٹر انویسٹی گیشن راؤ عبدالغفار،ڈپٹی ڈائریکٹر انویسٹی گیشن انور خان بلوچ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ افسران نے ڈی جی کو جاری کارروائیوں اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔
محکمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ڈی جی سہیل ظفر چٹھہ نے کہا کہ اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ بدعنوانی کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے اور عوامی شکایات پر فوری کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔