ڈی جی خان:ڈیرہ بگٹی میں20 سالہ خاتون عظمیٰ کی لاش ویران علاقہ سے بری حالت میںبرآمد ہوئی ہے.جس کےشوہر کے مطابق 5 روز قبل اس کی اہلیہ لاپتہ ہوگئی جسکی متعلقہ تھانہ میں اس کےلاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کرائی گئی،دوسری جانب خاتون کےبھائی کا کہنا ہے کہ اس کی بہن ناراض ہو کر والدین کے گھر آئی،تاہم تین دن قبل شوہر اس کو گھر لے گیا، جس کی اب نعش برآمد ہوئی ہے.
اس سلسلے میںسینیئر صحافی ملک شاہد اعوان نے اپنی وال پر مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے لکھاہے کہ خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ایم ایس سنجھیرو ہسپتال ڈاکٹر غلام شبیر چھینہ کا کہنا ہے کہ متوفی خاتون پر تیز دھار آلے سے حملہ کیا گیا، اس کا سر قلم کر دیا گیا،اس کی کھال اتار دی گئی اور اس کی چھاتیوں اور بازوؤں کو مسخ کر دیا گیا،مذکورہ خاتون کا ایک بازو بھی غائب ہے اور اس کی شرمگاہ کو بھی مسخ کیا گیا ہے،اس کے گردے اور جگر نکال دیئے گئے،اس کا دل اپنی جگہ سے غائب ہے.