artificiaintelligence

پنجاب کے سکولوں میں طلبہ کو اے آئی اور روبوٹکس کی تعلیم دینے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے سرکاری سکولوں کے طلبا کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور روبوٹس کی تعلیم دینے کیلئےجدید لیبز قائم کرنا شروع کردیں۔

لاہور کے سرکاری سکولز کے طلبا اب صرف نصابی کتب کی تعلیم ہی حاصل نہیں کررہے بلکہ روبوٹس اور مصنوعی ذہانت کی دنیا میں داخل ہوچکے ہیں۔
Untitled 2025 12 05T062248.241
محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق پائلٹ پروجیکٹ کی کامیابی کے بعد پنجاب بھر میں اے آئی اور روبوٹس کی تعلیم دینے والی لیبز قائم کی جائیں گی۔

سٹیم لیب کی ماسٹر ٹرینر مریم فاطمہ کا کہنا ہے طلبا کو وہ ہنر سکھانا چاہتے ہیں جو معیشت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں