لاہور: پنجاب میں جوڈیشل افسران کے لیے سرکاری طور پر مستقل ورکر ڈرائیور اور خانساماںکی سہولت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے. مذکورہ سہولت یکم جولائی 2026ء سے فراہم کی جائے گی.
اس سلسلے میں رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ امجد اقبال رانجھا کی جانب سے جاری صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور سینئر سول ججز بشمول ایکس کیڈر ججز کے نام مراسلہ جاری کیا گیا ہے.
لاہور ہائیکورٹکی ہدایت پر جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ چونکہ سندھ ہائیکورٹ،وفاقی حکومت، حکومت خیبر پختونخوا اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے جوڈیشل افسران کو کک/آرڈرلی الاؤنس دستیاب ہے، لہذا اسی طرح کی پالیسی پر عملدرآمد اور تفاوت کو دور کرنے کے لیے، چیف جسٹس نے پنجاب میں کیڈر/ایکس کیڈر پوسٹوں پر تعینات جوڈیشل افسران یعنی D&SJJ، AD&SJJ، SCJJ اور سول ججز کے لئے ڈرائیور موٹر وہیکل (لیبر سکلڈ گریڈ-III) کے ساتھ ساتھ آرڈرلی/کک کم خانسامہ (لیبر سیمی-سکلڈ) کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے.
مراسلہ کے مطاببق متعلقہ عدالتوں کی بجٹ گرانٹ سے حکومت پنجاب کی ‘ورک-چارجڈ ایمپلائز، ڈیلی ویجرز اور کنٹینجینٹ پیڈ سٹاف کے لیے پالیسی فریم ورک، حکومت پنجاب، محکمہ خزانہ کے شیڈول آف ویج ریٹس (جیسا کہ وقتاً فوقتاً ترمیم کی جاتی ہے) کی روشنی میں منظور کر لیا ہے۔
اس طرح فاضل چیف جسٹس نے مذکورہ بالا سہولت 01.07.2026 سے لاگو کرنے کی بھی ہدایت کی ہے، تاکہ اس دوران ضروری فنڈز اور کارروائی کو مکمل کیا جا سکے.
