jail

پنجاب کی جیلوں میں ملاقات کیلئے ایڈوانس بکنگ کرنے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب کی جیلوں میں ملاقات کے لئے ایڈوانس بکنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے.

آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر کا کہنا ہے کہ اب شہری اپنے پیاروں سے جیل میں ملنے کے لئے ایپ اور ویب سائٹ پر بکنگ کرا سکیں گے۔

آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیرکا کہنا ہے کہ اب قیدیوں کے لواحقین کو ملاقات کے لئے زیادہ دیر انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ شہری طے شدہ وقت سے پندرہ منٹ پہلے آکر بروقت ملاقات کر سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام پائلٹ پراجیکٹ کے طور پہلے کیمپ جیل میں شروع کیا گیا ہے اور اپریل تک پنجاب کی تمام جیلوں میں لاگو کر دیا جائے گا۔ میان فاروق نذیر کے مطابق جیلوں میں ویڈیو کالز کی سہولت پہلے ہیں دی جا رہی ہے. تاہم ڈکیتی، قتل اور دہشت گردی میں ملوث قیدیوں کی ڈیوڑھی میں ملاقات پر پابندی ہو گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں