لاہور: پنجاب میں سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز مانیٹر کرنے کیلئے پہلا انٹیلی جنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سنٹر قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
انٹیلی جنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر کے ذریعے سوشل میڈیا اورڈیجیٹل پلیٹ فارمز مانیٹر کیے جاسکیں گئے۔ ویڈیو اینالیٹکس سسٹم مشکوک چہرے اور سرگرمیاں پکڑے گا۔
ڈیجیٹل پروفائلنگ سسٹم مشکوک افراد اور جرائم پیشہ عناصر کی شناخت کرے گا، ویڈیو اینالیٹکس سسٹم مشکوک چہرے اور سرگرمیاں پکڑے گا۔
سنٹر سے آنے والی انفارمیشن پرچیف منسٹر کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر ایمرجنسی میں فوری فیصلے کرنے کا اہل ہوگا۔
ڈیٹاسینٹرز اور ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ انٹیلی جنس ریکارڈ محفوظ کریں گے، کمانڈ اینڈ کنٹرول کےلیے موبائل وینز اور یو اے وی ڈرونز استعمال ہوں گے۔
محفوظ روشن پنجاب اقدامات کے سلسلے میںاس فیز ون پر13ارب روپے سے زائدلاگت آئے گی۔
سنٹر کے قیام سے فیک نیوز کے ساتھ بدامنی، مذہبی منافرت پھیلانے والوںکو فوری طور پر گرفت میںلایا جا سکے گا.
اس سنٹر سے خواتین کو مزید تحفظ فراہم کرنے اور خواتین کے خلاف ڈیجیٹل جرائم میںملوث افراد کی شناخت اور سرکوبی ممکن ہو گی.