414848 6723793 updates

شہروں‌کو بچانے کے لئے ملتان میں شیر شاہ بند میں شگاف ڈالنے کا فیصلہ

ملتان:دریائے چناب میں سیلاب اور پانی کی مسلسل بڑھتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر شیر شاہ بند میں شگاف ڈالنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ محمد والا اور شیر شاہ بند پر بیٹھے ہوئے افراد اور ملحقہ آبادی کو اطلاع دے دی گئی ہے، شگاف پڑنےکی صورت میں متاثرہ علاقےخالی کرنےکے اعلانات کیے جارہے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ دریائےچناب کے بیٹ کے علاقے پہلے ہی پانی سے بھر چکے ہیں، مزید گنجائش نہ ہونے کے باعث بریچنگ کا فیصلہ کیاگیا۔محکمہ انہار کے مطابق تریموں سے5 لاکھ 40 ہزار کیوسک کا ریلا 2 روز تک ملتان کی حدود میں داخل ہوگا۔

Untitled 2025 09 08T225243.121
جلالپور شہر کو سیلاب سے خطرہ کے باعث ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا، کمشنر ملتان عامر کریم، آر پی او سہیل چوہدری، سی پی او صادق ڈوگر موقع پر موجود ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان کاٹھیا کا کہنا ہے کہ بریچنگ کا فیصلہ ٹیکنیکل کمیٹی کی سفارش پر کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملتان، لاہور اور فیصل آباد میں آج طوفانی بارش ہوئی جس سے ریسکیو اور ریلیف میں دشواری کا سامنا رہےگا، گجرات میں اربن فلڈنگ کا سامنا کرنا پڑا۔

خیال رہے کہ دریائے چناب، راوی اور ستلج میں‌مسلسل پانی کے بہاؤ میں‌اضافے اور ہیڈ تریموں‌سے چھٹے ریلے کی آمد کے پیش شہروں‌کو خطرات کا سامنا ہے.

دوسری جانب دریائے چناب، ستلج اور راوی میں‌ پانی کے دباؤ میں‌مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ، جس کی وجہ سے ملتان، شجاعباد، جلالپور پیروالہ، مظفرگڑھ، وہاڑی، کبیروالہ، جھنگ، بہاولپور، بہاولنگر سمیت جنوبی پنجاب کے دیگر علاقوں میں‌ پانی شہری آبادی میں داخل ہو رہا ہے.

اس وجہ سے لوگ اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں، جبکہ متعدد حکومتی کیمپوں‌میں‌ناکافی سہولیات کا بھی رونا روتے نظر آتے ہیں.

اپنا تبصرہ لکھیں