Untitled 2025 07 03T230812.516

پنجاب کے تمام سرکاری سکولوں‌ میں‌ٹیسٹ اور انٹرویو کے بعد ہیڈ ٹیچر تعینات کرنے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب کے سرکاری سکولوں میں ہیڈ ٹیچرز کے ٹیسٹ کا شیڈول، تعیناتی اور چارج الاؤنس کے نئے طریقہ کار کے متعلق نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا.

پنجاب حکومت نے سرکاری سکولوں میں ہیڈ ٹیچرز کی تعیناتی کو میرٹ پر لانے اور اس عمل کو شفاف بنانے کے لیے ایک نیا نظام متعارف کروایا ہے۔اس مقصد کے لیے ایک جامع منصوبہ بنایا گیا ہے، جس میں امیدواروں کی اہلیت، تجربہ، امتحانی کارکردگی اور انٹرویو کی بنیاد پر میرٹ تیار کیا جائے گا۔ساتھ ہی ساتھ جو اس ذمہ داری کو بہتر طریقے سے ادا کریں گے انہیں کارکردگی سے منسلک چارج الاؤنس بھی دیا جائے گا۔

یہ پورا عمل آن لائن ایم سی کیو (MCQ) پر مبنی ٹیسٹ کے ذریعے مکمل ہوگا۔اس منصوبے کو کامیابی سے چلانے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی (ایپکس کمیٹی) تشکیل دی گئی ہے جس نے ٹیسٹ کے تمام مراحل، نگرانی، رپورٹنگ، اور سینٹرز کے انتظامات کا نظام تیار کیا ہے۔Untitled 2025 07 03T231020.685

امتحانی عمل کے لئے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں. جس کے تحت ہر ضلع کو 6 سکولوں‌میں‌امتحانی مراکز قائم کرنا ہوں گے. ان امتحانی مراکز میں‌انٹرنیٹ‌کی سہولت، اور فنکشنل سی سی ٹی وی کیمروں‌ کی موجودگی کے ساتھ ہر سنٹر میں‌40 امیدواروں‌کے بیٹھنے کی گنجائش رکھنی ہو گی.

منصوبے کے اہم مراحل میں ایک ماڈل پیپر تیار کیا گیا ہے جس کی بنیاد پر اصل ٹیسٹ ہوگا۔ پنجاب کے تمام اضلاع میں ایسے اسکولوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے جہاں یہ آن لائن ٹیسٹ منعقد کیے جا سکیں۔ ہر سنٹر کے لیے IT عملہ، معاون سٹاف، اور دیگر انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں۔

7 جولائی سے 12 جولائی تک امیدواروں سے آن لائن درخواستیں لی جائیں گی۔ 22 جولائی کو پورے پنجاب میں آن لائن ٹیسٹ لیا جائے گا۔ ٹیسٹ کے بعد نتائج مرتب کیے جائیں گے جن میں امیدواروں کی تعلیمی قابلیت، تجربہ، اور ٹیسٹ کے نمبر شامل ہوں گے۔ 25 جولائی کو انٹرویوز لیے جائیں گے، اور تمام مراحل کے بعد میرٹ لسٹ تیار کر کے 28 جولائی کو شائع کی جائے گی۔ آخر میں 30 جولائی کو تعیناتی کے باقاعدہ احکامات جاری ہوں گے۔

یہ سارا عمل PECTAA کی زیر نگرانی ہو رہا ہے اور سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، DMIU، PMIU، اور تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز اس میں شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں