404854 1115709 updates 1

ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہیں کرنے پر بیٹی باپ کے ہاتھوں‌قتل

راولپنڈی: باپ نے مبینہ طور ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہیں کرنے پر بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے اپنی بیٹی مہک شہزادی سے ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کا مطالبہ کیا تھا، لیکن بیٹی کے انکار پر طیش میں آکر اسے گولی مار کر قتل کردیا۔

واقعہ تھانہ روات کےعلاقے ڈھوک چوہدریاں تخت پڑی میں پیش آیا۔ واقعے کا مقدمہ ہیڈ کانسٹیبل شہباز انجم کیانی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔Untitled 2025 07 09T232512.844

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم نے بیٹی پر فائرنگ کرکے قتل کیا ۔ فرار ملزم کی تلاش شروع کردی گئی۔

ترجمان پولیس کے مطابق اہلخانہ نے واقعےکو خودکشی ظاہر کرنے کی کوشش کی تھی، پولیس نے تحقیقات کیں تو واقعہ قتل کا نکلا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق لڑکی کو والد نےفائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں، واقعہ کی تمام زاویوں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کر دی ہے، واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں