422816 2636456 updates

گھریلو تنازع پر کلرک شوہر نے ڈمبل مار کر پولیس کمانڈو حاملہ بیوی کو قتل کر دیا

نئی دہلی:بھارت میں مبینہ طور پر جہیز کے معاملے پر شوہر نے 4 ماہ کی حاملہ پولیس کمانڈو اہلیہ کے سر پر بھاری ڈمبل مار کر اس کی جان لے لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی سے تعلق رکھنے والی ایک پولیس کمانڈو کاجل چوہدری کو اس کے شوہر نے بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
426555 6774127 updates
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کاجل چوہدری نے وزارت دفاع میں کام کرنے والے ایک کلرک انکور سے 2023 میں شادی کی تھی، دونوں کے درمیان اکثر مالی مسائل کی وجہ سے جھگڑا رہتا تھا۔

رپورٹس کے مطابق 22 جنوری کو بھی دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا جو اس قدر بڑھ گیا کہ انکور طیش میں آگیا اور اس نے اپنی 4 ماہ کی حاملہ پولیس کمانڈو بیوی کے سر پر ڈمبل دے مارا جس سے وہ بری طرح زخمی ہوگئی.

کاجل کو ہسپتال لے کر جایا گیا لیکن بدقسمتی سے وہ دوران علاج دم توڑ گئی۔

کاجل کے بھائی نکھل نے پولیس کو شکایت کرتے ہوئے بتایا کہ جس دن کاجل پر حملہ ہوا تو اس نے مجھے کال کی اور دوران کال انکور نے کاجل پر حملہ کیا، اور چند ہی منٹوں بعد انکور نے مجھے خود فون کر کے اطلاع دی کہ اس نے کاجل کو قتل کر دیا ہے، لاش لینے کے لیے ہسپتال آ جاؤ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نکھل نے یہ بھی الزام لگایا کہ کاجل کی ساس اور 2 نندیں اسے جہیز کیلئے ہراساں کرتی تھیں جبکہ والدین سے سسرال والوں نے پیسے بھی لیے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انکور کو گرفتار کرلیا، جس کیخلاف مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں