لاہور: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے پنجاب بھر کے تمام اضلاع کے سیشن ججز کو مراسلے کے ذریعے بنیادی سہولیات کی فراہمی کے احکامات جاری کردیئے ہیں.
اس سلسلے میںجاری احکامات میںکہا گیا ہے کہ کوئی سائل زمین پر بیٹھا نظر نہیں آئے, سائلین کے لیے پینے کے ٹھنڈے اور صاف پانی کا فوری بندوبست کیا جائے جبکہ سائلین کے لیے پنکھوں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جائے۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے پنجاب بھر کے سیشن ججز سے اس حوالے سے فوری عملدرآمد رپورٹ بھی طلب کر لی۔
خیال رہے کہ کئی اضلاع اور تحصیلوںمیںسائلوںکو بنیادی سہولیات بھی میسر نہیںہیں، جس کی وجہ سے سائل مشکلات کا شکار نظر آتے ہیں.