WhatsApp Image 2025 01 29 at 09.03.54

چیمپئنز ٹرافی:شائقین کاجوش وخروش، 4میچز کے ٹکٹ مکمل فروخت

لاہور:چیمپئنز ٹرافی میں شائقین کی غیر معمولی دلچسپی کے باعث4میچز کے ٹکٹ مکمل فروخت ہوگئےہیں.چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹوں کی آن لائن خریداری میں شائقین کرکٹ نے غیرمعمولی جوش و خروش کا مظاہرہ کیا ہے.پہلے مرحلے میں 30 فیصد ٹکٹ آن لائن فروخت کے لیے پیش کیےگئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان کےنیوزی لینڈ،آسٹریلیا،انگلینڈ اوربنگلا دیش کے میچز کے ٹکٹ مکمل فروخت ہوگئے ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈکا میچ 19 فروری کو کراچی میں ہوگا۔
آسٹریلیا اور انگلینڈ کا میچ 22 فروری کو لاہور میں شیڈولڈ ہے،جبکہ پاکستان اور بنگلا دیش کا میچ 27 فروری کو راولپنڈی میں ہوگا.

اپنا تبصرہ لکھیں