ملتان:ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان نے "فوری انصاف کو درپیش چیلنجز ” کے موضوع پر ایک لاءکانفرنس کا 24 جنوری کو سہ پہر تین بجے اہتمام کیا ہے.جس سے آئینی عدالت کے سربراہ اور ہائیکورٹبار ایسوسی ایشن ملتان کے سینئر ممبر جسٹس امین الدین خان،لاہورہائی کورٹ کی چیف جسٹس مس عالیہ نیلم،سیینئر جج لاہورہائیکورٹ سید شہباز علی رضوی،صدر ہائی کورٹ بار ملتان ملک سجاد حیدر میتلا،جنرل سیکرٹری انیس مہدی اور دیگر سینیئر ججز ووکلاءخطاب کریں گے۔بعد ازاں وکلاء کے اعزاز میں سالانہ ڈنر کا بھی اہتمام کیاجائےگا.دریںاثناءچیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم 22 جنوری کی شب ملتان پہنچیں گی جبکہ وہ 25 جنوری تک ملتان میں قیام کریں گی۔23 اور 24 جنوری کو ملتان بنچ میں مقدمات کی سماعت کے ساتھ 23 جنوری کو خانیوال بار کی دعوت پر تقریب میںشرکت کریں گی اور 24 جنوری کو ملتان میں منعقدہ لاء کانفرنس میں شرکت کریں گی جبکہ مختلف پراجیکٹس پر کام کی رفتار کا جائزہ لیں گی.بعدازاں 25 جنوری کو واپس لاہور روانہ ہو جائیں گی.