WhatsApp Image 2025 04 03 at 09.28.11

دلہن اور شادی شدہ خاتون قتل، نشہ کی عاد ی خاتون سے اجتماعی زیادتی کے بعد گلا کاٹ دیا گیا

نمائندگان: تھانہ سندر لاہور کی حدود میں شادی کے روز فائرنگ سے دلہن قتل ہو گئی، پولیس کے مطابق نامعلوم شخص نے بارات سے چند گھنٹے قبل دلہن کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔WhatsApp Image 2025 04 03 at 09.15.42
سندر کی رہائشی عائشہ بی بی کی آج بارات آنی تھی، سندر پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

اسلام آباد کے تھانہ بہارہ کہو اور ہومی سائیڈ یونٹ کی کارروائی میں‌ بیوی کو دوپٹہ کا پھندا دیکر قتل کرکے لاش پیٹی میں چھپانے والا ملزم (شوہر) کو گرفتار کرلیا گیا.

پولیس کے مطابق قتل میں ملوث ملزم اخلاق کو قلیل وقت میں گرفتار کرلیا۔ملزم نے 28 مارچ 2025ء کو تھانہ بہارہ کہو کی حدود میں مقتولہ کو دوپٹے کا پھندہ دیکر قتل کر کے لاش گھر کے اندر پیٹی میں چھپا دی تھی۔WhatsApp Image 2025 04 03 at 08.15.12
ڈی آئی جی اسلام آباد نے وقوعہ کا نوٹس لے کر ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کے احکامات جاری کئے تھے۔ جس پر پولیس ٹیم نے جدید تکنیکی اور سائنسی تقاضوں پر تفتیش کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزم (شوہر) کو قلیل وقت میں گرفتار کرلیا۔

ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کے مطابق ملزم کو ٹھوس شواہد کی روشنی میں چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

لاہور میں‌ لڑکی کی گلاکٹی لاش ملنے کے واقعہ میں‌ قتل سے پہلے 5 افراد کی اجتماعی زیادتی کا انکشاف ہوا ہے.

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں قبرستان سے گلا کٹی لڑکی کی لاش ملنے کے معاملے میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں، جن کے مطابق گلا کاٹ کر قتل کی جانے والی لڑکی کے ساتھ پہلے گینگ ریپ کیا گیا ۔

قتل کی گئی لڑکی بسی موڑ باغبانپورہ کی رہائشی اور منشیات کی عادی تھی، جسے 5 افراد نے اغواء کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے 5 افراد کو گرفتار کر لیا ہے، جن میں فیضان،فیاض،شان، علی عرف بھولا اور علی رضا شامل ہیں ۔ ایس ایچ او کے مطابق قبرستان سے ملنے والی لڑکی کی لاش کی شناخت نگینہ کے نام سے ہوئی تھی۔میڈیکل رپورٹ کے مطابق لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قتل کی واردات میں ملوث تمام ملزمان کے خلاف مضبوط چالان مرتب کرکے سخت سزا دلوائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں