ﻻہور:مناواں میںٹریفک وارڈن کی مّعذور رکشہ ڈرائیور پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر سی ٹی او لاہور ڈاکٹر محمد اطہر وحید نے ٹریفک وارڈن کو فوری طور پر معطل کردیا تھا۔
معاملے کی تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ رکشہ ڈرائیور نے چالان کرنے پر ٹریفک وارڈن کے ساتھ بدتمیزی کی اور رکشہ بھگانے کی کوشش میں ٹریفک وارڈن کو ہٹ کر کے نیچے گرادیا اور زخمی کرنے کی کوشش بھی کرتے ہوئےرکشہ بھگا دیا، جس پر وارڈن نے رکشہ ڈرائیور کا تعاقب کر کے اس کو پکڑا اور طیش میںآ کر اس کو تھپڑ مارے۔

سی ٹی او لاہور اطہر وحید کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان اور مال کے ہم محافظ ہیں، ان کے ساتھ کسی قسم کا غیر انسانی سلوک برداشت نہیں کیا جائے گا، اسی طرح اگر کسی شہری کی جانب سے بھی ناروا سلوک برتا گیا تو ان کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔