نمائندگان: تحصیل جہانیاں کے علاقہ ٹھٹھہ صادق آباد میں میبنہ طور پر غربت سے تنگ شخص نے گھریلو ناچاقی پر جنونیت کامظاہرہ کرتے ہوئے بیوی اور بیٹے پر اینٹوں سے تشدد کیا.
تشدد کے باعث ملزم کے ہاتھوں اس کا سگا 5 سالہ بیٹا مزمل موقع پر جاں بحق ہو گیا، جبکہ 35 سالہ بیوی ثمینہ بی بی زخمی ہو گئی.
اطلاع ملنے پر تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد پولیس،اور 1122 نے موقع پر پہنچ گئی،زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس کی جانب سے جنونی ملزم طارق کھوکھر کو گرفتار کرلیا گیا.
ملزم طارق نے مبینہ طور پر گھریلو ناچاقی پر بیوی اور بیٹے پر اینٹوں سے وحشیانہ تشدد کیا. پولیس نے زخمی خاتون اور بچے کی ڈیڈ باڈی کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جہانیاں منتقل کر دیا ۔پولیس کے مطابق ملزم طارق کے خلاف مقدمہ درج کر لیا قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی.
کراچی میں گھر میں گھس کر فائرنگ سے افغانستان سے تعلق رکھنے والے میاںبیوی کو کمسن بچے کے سامنے قتل کر دیا گیا.سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر افغان بستی کچی آبادی میں نامعلوم مسلح ملزم نے گھرمیں گھس کرفائرنگ کرکے میاں بیوی کوقتل کیا اور فرار ہوگیا۔
منگل اوربدھ کی درمیانی شب سہراب گوٹھ تھانے کے علاقے الآصف اسکوائر افغان بستی کچی آبادی میں نامعلوم مسلح ملزم نے گھرمیں گھس کر فائرنگ کرکے میاں بیوی کوقتل کردیااورفرار ہوگیا۔ مقتولین میاں بیوی کی لاشیں بدھ کی صبح عباسی شہید ہسپتال منتقل کی گئیں۔
ہسپتال میں مقتول کی شناخت 55 سالہ محمداعظم ولد حاجی عبدالغفوراوراہلیہ کی شناخت 40 سالہ گل بی بی زوجہ محمد اعظم کے نام سے کی گئی۔ فائرنگ کےواقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پرپہنچی جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔
سہراب گوٹھ پولیس کے مطابق مقتول محمد اعظم پیشہ سے مزدوربتایا جا رہا ہے جوکہ گارمنٹس فیکٹری میں کام کرتا تھا۔ مقتولین میاں بیوی کا آبائی تعلق افغانستان سے تھا۔ابتدائی معلومات کے مطابق ایک نامعلوم ملزم نے گھر میں داخل ہو کردونوں میاں بیوی کو سرمیں گولیاں ماریں اورفرارہوگیا۔ تفتیش کے مطابق میاں بیوی کو قتل کرنے کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ پولیس واقعاتی شواہد کی روشنی میں مختلف پہلوؤں پر تفتیش کر ہی ہے۔
مقتول محمد اعظم کے بھائی عبدالہاشم نے عباسی شہید ہسپتال میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ رات 3 بجے کے قریب پیش آیا ہے ، گھر میں موجود ایک چھوٹے بچے کے مطابق ایک ملزم گھر میں داخل ہوا اور اس نے اس کے والدین پر فائرنگ کی اورفرارہوگیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ محمد اعظم نے دو شادیاں کی ہوئی ہیں، پہلی بیوی افغانستان میں ہے جس سے اس کے 5 بچے ہیں جب کہ مقتول اپنی دوسری بیوی کے ساتھ افغان بستی میں رہائش پذیر تھا اورمقتول کے دوسری بیوی سے بھی 5 بچے ہیں۔
لاہور کے علاقے سندر میں گھر میں جائیداد کے تنازع پر 2 بھائیوں میں جھگڑے کے دوران بیچ بچاؤ کرانے والی ماں چھریوں کے وار سے چل بسی۔
پولیس کے مطابق جائیداد کے تنازعہ پر 2 بھائیوں میں جھگڑا ہو رہا تھا کہ اس دوران ان کی 70 سالہ ماں بیٹوں کو چھڑانے آئی تو ایک بھائی کے چھری کے وار سے اس کی والدہ زخمی ہوگئی۔پولیس کے مطابق 70 سالہ خاتون کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ چھریوں کے وار سے ایک بھائی زخمی بھی ہوا ہے جس کی حالت تشویش ناک ہے اور اسے اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔پولیس کا کہنا ہےکہ واقعےکی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔