412225 5906291 updates

بلوچستان: موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس معطل، صارفین پریشان

کوئٹہ: بلوچستان بھر میں موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹا سروس ایک ہفتے سےمعطل ہے۔

صوبے میں موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹا سروس ایک ہفتے سے معطل ہونے کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

اس حوالے سے ترجمان صوبائی حکومت نے بتایا کہ ڈیٹا انٹرنیٹ سے دہشتگرد تنظیموں کو رابطے میں سہولت فراہم ہوتی ہے۔

ترجمان کے مطابق دہشتگردی کے واقعات کے تناظر میں موبائل فون انٹرنیٹ کی بندش کا فیصلہ کیا ہے اورصوبے میں موبائل فون ڈیٹا انٹرنیٹ سروس اگست کے مہینے میں معطل رہے گی۔

تاہم دوسری جانب انٹرنیٹ کی بندش سے طالب علموں‌ اور کاروباری افراد کو اپنے معاملات کے لئے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تو عام شہری بھی آسان سماجی رابطے منقطع‌ ہونے کی وجہ سے پریشانی کا شکار چلے آ رہے ہیں.

اپنا تبصرہ لکھیں