Untitled 2026 03 08T100916.455

بغیر اجازت عورت مارچ کی کوشش، 3 خواتین صحافیوں سمیت 11 خواتین اور 3 مرد گرفتار

اسلام آباد: بغیر اجازت عورت مارچ کی کوشش پر اسلام آباد پولیس نے فرزانہ باری اور 3 خواتین صحافیوں سمیت 11 خواتین اور تین مردوں کو گرفتار کر لیا۔

اسلام آباد کے سیکٹر ایف سکس سے ڈی چوک تک عورت مارچ کا اعلان کیا گیا تھا۔
isb police
شرکاء جمع ہونا شروع ہوئے تو پولیس بھی پہنچ گئی اور پولیس نے عورت مارچ کے منتظمین سمیت دیگر افراد کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار کیے گئے افراد میں فرزانہ باری، صحافی خواتین عصمت جبیں، سحرش قریشی اور فرحت فاطمہ سمیت گیارہ خواتین اور تین مرد شامل ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق عورت مارچ کے حوالے سے کوئی این اوسی جاری نہیں کیا گیا تھا۔ شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر صحافی اور سول سوسائٹی کے افراد تھانے کے باہر جمع ہو گئے، جن میں‌سے بھی کچھ افراد کو حراست میں لینے کی خبریں‌گردش کرتی رہیں.

تاہم رات گئے خواتین صحافیوں ڈی ڈبلیو جرمنی کی نمائندہ عصمت جبیں، جوائنٹ سیکرٹری نیشنل پریس کلب اسلام آباد سحرش قریشی اور اے پی پی کی فرحت فاطمہ کو رہا کر دیا گیا.

اپنا تبصرہ لکھیں