Untitled 2026 01 17T220222.647

اے ٹی ایم فراڈ؛ گینگ کی مرکزی ملزمہ سمیت 2 ملزم گرفتار، کارڈز برآمد

اسلام آباد: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے اسلام آباد سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے اے ٹی ایم فراڈ کرنے والے گینگ کی مرکزی ملزمہ عاصمہ منہاج سمیت دو ملزموں کو گرفتار کر لیا۔
nccia
این سی سی آئی اے کی ٹیم نے گینگ کی مرکزی ملزمہ عاصمہ منہاج کو چنیوٹ سے گرفتار کیا، مرکزی ملزمہ کی نشاندہی پر اسلام آباد کے علاقے مہرآبادی سے بھی گینگ کا ایک کارندہ گرفتار ہوا۔

آپریشن کے دوران کئی اے ٹی ایم اور ڈیبٹ کارڈزسمیت دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔

این سی سی آئی اے کے مطابق یہ گروہ اے ٹی ایم بوتھس پر اے ٹی ایم کارڈ کی تبدیلی میں ملوث تھا، ملزمان متاثرین کے بینک اکاؤنٹس سے بھی نقد رقم نکالتے تھے.

زرائع کے مطابق فراڈ نیٹ ورک کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں