402827 9719794 updates

مسلح افراد نے کمسن لڑکی پر بہیمانہ تشدد کر کے ویڈیو وائرل کردی، سوشل میڈیا پر متضاد الزامات

بنوں: مسلح افراد نے کمسن لڑکی کو تشدد کا نشانہ بناکر اس کی ویڈیو بھی وائرل کردی۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ بنوں کی تحصیل ڈومیل کے علاقے زیرکی میں پیش آیا، جہاں ایک کمسن لڑکی پر مسلح افراد کی جانب سے تشددکیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ مسلح افراد نے لڑکی پر بہیمانہ تشدد کی ویڈیو بھی بنائی اور وائرل کردی.

سوشل میڈیا زرائع کے مطابق متاثرہ لڑکی کو مردانہ حلیہ اپنانے اور لڑکے کے ساتھ رہنے پر مسلح افراد نے اٹھایا اور تشدد کیا۔تاہم لڑکی کے بارے میں‌گھریلو حالات کی وجہ سے مردانہ حلیہ اپنا کر ملازمت کرنے کی وجہ سے اٹھایا گیا.

پولیس کے مطابق وائرل ویڈیو میں لڑکی سےکہلوایا گیا کہ وہ آئندہ اس طرح لڑکوں کے ساتھ نہیں گھومےگی. جبکہ ویڈیو میں لڑکی سے یہ بھی کہلوایا گیا کہ وہ آئندہ گھر سے باہر بھی نہیں نکلے گی۔

پولیس کے مطابق کیس کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور تشدد ک کرنے والے ملزموں کی تلاش کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں