punjag govt

ملتان سمیت پنجاب کی 4 جامعات میں مستقل وائس چانسلر تعیناتی کے لئے درخواستیں طلب

لاہور: پنجاب حکومت نے ملتان کی 2 جامعات سمیت صوبہ بھر کی 4 جامعات میں مستقل وائس چانسلر بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لئے خواہشمند افراد سے درخواستیں طلب کرلی گئیں۔

پنجاب حکومت کی جانب سے 4 جامعات کے مستقل وائس چانسلر بھرتی کرنے کیلئے خواہشمند افراد سے درخواستیں طلب کی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف چکوال، ویمن یونیورسٹی ملتان، راولپنڈی ویمن یونیورسٹی اور نوازشریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان میں مستقل وائس چانسلر بھرتی کیے جائیں گے۔

پنجاب حکومت نے تمام امیدواروں کو 12 ستمبر تک درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

مذکورہ درخواستوں‌ کی سکروٹنی کے بعد ہائی لیول کمیٹی کی جانب سے انٹرویو کر کے موزوں امیدوار کا انتخاب کیا جائے گا.

خیال رہے کہ ویمن یونیورسٹی ملتان میں‌وائس چانسلر کا عہدہ طویل عرصہ سے اضافی چارج کے ذریعے چلا آ رہا ہے، جس پر کچھ عرصہ قبل ڈاکٹر فرخندہ کو تعینات کیا گیا، جو چارج لینے کے بعد واپس نہیں‌آئیں‌اور اب انتقال کر گئی ہیں.

اپنا تبصرہ لکھیں