WhatsApp Image 2025 01 16 at 09.25.02

اینٹی کرپشن ملتان:کرپشن کے مقدمات میں‌ملوث 2 ملزم گرفتار

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان ریجن کے سرکل آفیسر خانیوال ساجد علی نے غضنفر پٹواری کو50000 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئےاینٹی کرپشن ٹیم کے ساتھ ریڈ کر کے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا.ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ نے تمام ریجنل ڈائریکٹرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ تمام بدعنوان اور کرپٹ عناصر کو ہر قیمت پر گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لائیں تاکہ ان کو نشان عبرت بنایا جا سکے.ڈائریکٹر جنرل کی خصوصی ہدایت پر سرکل آفیسر خانیوال ساجد علی نےکاروائی کرتے ہوئے پٹواری غضنفر کو انتقال پاس کرانے کے لیے50000 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگ ہاتھوں گرفتار کر لیا اور نشان زیادہ نوٹ بھی برآمد کر لئے.دریں‌اثناءسٹیبلشمنٹ ملتان ریجن کے سرکل آفیسر لودھراں علی حسن گیلانی نے مقدمہ نمبر 1641/24 کےملزم عاشق ولد شاہ محمد لودھراں کوگرفتارکرلیا.سرکل آفیسر لودھراں علی حسن گیلانی نےکاروائی کرتے ہوئےمذکورہ مطلوب ملزم کی عدالت سےضمانت خارج ہونے پر گرفتار کر لیا.ترجمان اینٹی کرپشن وزیر خان لاشاری اسسٹنٹ ڈائریکٹر / پی آراوبرائے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان کا کہنا ہے کہ ہم کرپشن فری پنجاب کے لیے جدوجہد کررہے ہیں عوام بلاخوف کرپٹ عناصر کی نشاندہی کریں انہیں ضرور نشان عبرت بنایا جائے گا حکومت پنجاب کے زیرو ٹالرنس پالیسی اور ڈائریکٹر جنرل پنجاب کہ ویژن پر سختی سے عمل پیرا ہیں.

اپنا تبصرہ لکھیں