WhatsApp Image 2025 01 17 at 06.06.51

تحریک انصاف کے بعد درخت لگانے کابڑا منصوبہ

حکومت پاکستان نےسال2028ء تک 3 ارب 29 کروڑ درخت لگانے کافیصلہ کیاہے. اس ضمن میں‌ملک بھر میں 2028ء تک 3 ارب 29 کروڑ درخت لگانے کا ہدف مقرر کردیا گیا۔اس سلسلے میں وزیرِ اعظم کی معاون برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید نے کہا ہے کہ سال2019ء سے اب تک ملک بھر میں 2 ارب 20 کروڑ پودے تقسیم کئے گئے ہیں۔رومینہ خورشید نے کہا کہ ہر سال موسم بہار اور مون سون میں شجر کاری مہم کا انعقاد کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سال 2024ء کے موسم بہار میں 85 ملین سے زائد پودے تقسیم کئے گئے۔تاہم اس ہدف کو اب مزید وسیع کر دیاگیاہے،تاکہ ماحولیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے بچا جاسکے.

اپنا تبصرہ لکھیں