actor humaira asghar

اداکارہ حمیرا کی لاش وصول کرنے کے لئے اہلخانہ کی کراچی آمد، پولیس افسران سے ملاقات

کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ حمیرا کے اہل خانہ لاش وصول کرنے کیلئے کراچی پہنچ گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق حمیرا کے اہلخانہ کی ایس ایس پی ساؤتھ آفس میں پولیس افسران سے ملاقات کی، حمیرا کی میت کو لینے ان کے بھائی اور بہنوئی کراچی آئے ہیں، جنہوں نے پولیس افسران سے بھی ملاقات کی۔ لاش وصول کرنے کیلئے تھانے سے باضاطہ لیٹر کچھ دیر میں جاری کر دیا جائے گا ۔

یاد رہے کہ حمیرا اصغر کی لاش دو روز قبل کراچی کے فلیٹ سے اس وقت برآمد ہوئی جب فلیٹ خالی کرنے کیلئے عدالتی بیلف دینے کیلئے اہلکار آئے ، اندر داخل ہونے پر اداکارہ کی لاش کمرے میں ملی ۔

ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ اداکارہ کی موت 6 سے 8 ماہ قبل ہوئی ہے ، تاہم بعدازاں خبریں سامنے آئیں کہ اداکارہ کے والد نے میت کو وصول کرنے سے انکار کر دیا ہے تاہم اب ان کے بھائی اور بہنوئی لاش لینے کیلئے کراچی پہنچ گئے ہیں ۔

خیال رہے کہ شہر قائد میں ماڈل اور اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش دو دن سے چھیپا کے سرد خانے میں موجود رہی ہے، مگر کسی قریبی رشتہ دار نے لاش وصول کرنے میں دلچسپی نہیں لی۔ پولیس کے مطابق صرف خونی رشتہ دار کو ہی میت حوالے کی جا سکتی ہے.

قبل ازیں اداکارہ کےبہنوئی کی جانب سے لاش لینے کی کوشش کی گئی مگر قانونی رکاوٹ کے باعث ممکن نہیں ہو سکا۔

اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش چھ ماہ تک ان کے کمرے میں پڑی رہی تھی، جس کے بعد اب بھی تنہائی کی حالت میں سرد خانے میں موجود ہے۔ ریسکیو ادارے چھیپا کے ترجمان شاہد چوہدری نے بیان دیاتھا کہ اگر چند دنوں میں کسی نے لاش وصول نہیں کی تو اسے امانتا مواچھ گوٹھ قبرستان میں دفنا دیا جائے گا۔

اس صورتحال پر وزیر ثقافت و سیاحت سندھ سید ذوالفقار علی شاہ نے اداکارہ کی تدفین کرانے کا اعلان بھی کیا۔ ان کے مطابق اگر ورثاء لاش وصول نہیں کرتے تو محکمہ ثقافت سندھ تدفین کے انتظامات کرے گا۔ سیکریٹری ثقافت نے ڈی آئی جی ساؤتھ کو لاش حوالگی کے لیے خط بھی لکھ دیاتھا۔

دوسری جانب، ماہرین نفسیات اس واقعے کو شہری معاشرے میں بڑھتی تنہائی اور سماجی بے حسی کا عکس قرار دے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں