راولپنڈی تھانہ سول لائن پولیس کی جانب سے کارروائی میں4 سالہ سوتیلے بیٹے کو تشدد کر کے قتل کرنے والی ملزمہ گرفتار کرلیا گیا ہے.مدعیہ مقدمہ کے مطابق ملزمہ نے میرے بیٹے پر ڈنڈے سے تشدد کیا اور گلا دبا کر قتل کیا،واقعہ کی اطلاع پر سول لائن پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ اقصیٰ کو گرفتار کرلیا،واقعہ کا مقدمہ مقتول کی سگی والدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے.واضح رہے کہ مقتول کے والد نے دو شادیاں کی تھیں،
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزمہ سے میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا.معصوم بچے پر تشدد کر کے قتل کا واقعہ افسوسناک ہے،اس لئے ملزمہ کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،کیونکہ بچوں اور خواتین پر تشدد ناقابل برداشت ہے، اس واقعہ میںملوث ملزم قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ہیں.