حیدرآباد:سنٹرل جیل حیدرآباد میں قید مریض اتوار کے روز انتقال کرگیا.بتایا جاتا ہے کہ رانی پور ضلع خیرپور کا رہائشی قیدی محمد یعقوب عمرانی جو کہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھا انتقال کرگیا.جس کی لاش سنٹرل جیل حیدرآباد سے سول ہسپتال پہنچائی گئی،جہاں ڈاکٹروں نے انتقال کی تصدیق کردی ہے .پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال انتظامیہ نے لاش سول ہسپتال کہ مردہ خانہ میں رکھ دی ہے،جو ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی جائے گی.