WhatsApp Image 2025 02 23 at 02.29.22

ملک بھر میں بارشوں کا نیا سپیل داخل ہونے کی پیشگوئی، ژالہ باری کا بھی امکان

کراچی:محکمہ موسمیات نے پیر سے ملک بھر میں بارشوں کا نیا سپیل داخل ہونے کا امکان ظاہر کر دیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک میں داخل ہو گا۔ جس کی وجہ سےپنجاب،خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں ژالہ باری کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ شمالی علاقوں میں اس دوران برفباری کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔ کشمیر اورگلگت بلتستان میں 25 فروری سےبارشیں ہوں گی۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے فلیش فلڈ اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم کی جانب سے سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں