Fslabad

موٹرسائیکل کی حد رفتار مقررہونے کے بعدتیز رفتاری پر موٹرسائیکل سوار کےخلاف مقدمہ درج

فیصل آباد:تیزرفتاری پر موٹر سائیکل سوار کے خلاف مقدمہ درج، شہری کی معافی اور منتیں کسی کام نہیں آئیں،تھانہ سول لائن پولیس نے گرفتاری ڈال کرکے مقدمہ بھی درج کرلیا .
WhatsApp Image 2025 01 31 at 20.56.47
پنجاب بھر میں موٹر سائیکل سواروں کیلئے زیادہ سے زیادہ سپیڈ 60 کلو میٹر فی گھنٹہ مقرر ہونے کے بعد فیصل آباد میں مقدمہ درج کیا گیا ہے،جوکہ ریحان اشفاق نامی شہری کے خلاف اے ایس آئی نواز کی مدعیت میں درج کیاگیا ہے. اے ایس آئی نواز کے مطابق محلہ سیٹلایٹ ٹاؤن کا رہائشی ریحان اشفاق 125سی سی موٹر سائیکل کو انتہائی خطرناک، تیزرفتای اور لاپرواہی سے چلاتا ہوا سرینا ہوٹل کی جانب سے آرہا تھا.جسے پولیس اہلکاروں نے بڑی مشکل سے قابو کیا. ملزم نے گرفتاری کے بعد پولیس سے معافی مانگی اور منتیں‌بھی کی ہیں.تاہم پولیس نے اس کے خلاف اپنی اور عوام کی زندگی خطرے میں ڈالنے کے جرم میں 279 ت پ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں