لاہور:بخشی خانہ میںتلخکلامی پر خواتین وکلاءسمیت دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیاہے.
تھانہ نارتھ کینٹ میںانچارج بخشی خانہ عارف مسعود نے مقدمہ درج کرایا کہ خاتون وکیل فرزانہ،ایک نامعلوم خاتون وکیل، کلرک اور دو،تین دیگر افراد کے ساتھ آ گئی اورایک ملزم کے بارے میںدریافت کیا،جس پر ریکارڈ چیک کرکے بتایا کہ وہ آج جیل سے نہیںآیاہے.جس پرخاتون وکیل ساتھیوںسمیت زبردستی اندرداخل ہونے لگی.جن کو روکنے کی کوشش کی تو پولیس کانسٹیبل قاسم کی وردی پھاڑدی،اور تشددکرنے کے ساتھ جیب سے ضروری کاغذات اور 12 ہزارروپےپر منبی پرس نکال لیا،جبکہ سنگین نتائج کی دھمکیاںدینے کے ساتھ گالم گلوچ بھی کی ہے.
خاتون وکیل کےخلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہونےکی مذمت کی ہے.اس ضمن میںٰوکلاء کی جانب سے ایف آئی آر کو حقائق کے منافی بھی قرار دیتے ہوئے مقدمہ منسوخکرنے کامطالبہ بھی کیا گیاہے.
�