GOPnjb 1

ناجائز تجاوزات کے خلاف کارروائیوں‌ پر ریڑھی بان سیخ پا، خود کو لہولہان کر لیا

لیہ: ناجائز تجاوزات کے خلاف ریڑھی بان افراد کے احتجاج میں‌ایک شخص نے چھریوں‌کے وار کر کے خود کو لہولہان کر لیا.

ریڑھی بانوں‌نے احتجاج کے دوران بتایا کہ ناجائز تجاوزات کے خلاف کارروائیوں‌کی آڑ میں‌ان سے رزق اور کاروبار چھیننے کی کوشش کی جا رہی ہے، اور ناجائز جرمانوں‌ و سامان ضطبگی سے ان کا جینا محال ہو گیاہے.

مظاہرے کے دوران ایک ریڑھی بان نے خود کو بازو پر چھری کے وار کر کے زخمی کر لیا اور اپنی روداد سنانے کے دوران پھر چھری کے وار کر کے کہا اگر انہیں انصاف نہیں‌دیا گیا تو وہ اپنی جان لینے پر مجبور ہوجائیں‌گے.

مظاہرین نے کہا کہ روڈ کے ایک جانب کھڑے ہونے پر بھی تنگ کیا جا رہا ہے، جبکہ وہ غریب افراد ہیں، کرایے کے مکانوں‌کے ساتھ بچوں کے اخراجات بھی اٹھانے ہیں، اس لئے ان کے لئے کوئی پالیسی مرتب کی جائے اور روزگارکے حصول کا موقع دیا جائے .

اپنا تبصرہ لکھیں