WhatsApp Image 2025 01 12 at 23.28.38

انڈس ڈولفن بچے کو ریسکیو کرلیاگیا

دریائے سندھ سکھر بیراج سے نہر میں آنے والے انڈس ڈولفن بچے کو ضلع خیرپور کی حدود سے ریسکیو کرنے کے بعد دریائے سندھ سکر کے مقام پر آزاد کردیا گیا۔
واضح رہے کہ سکھر و گڈو بیراج کے دروازوں سمیت تمام نہروں کے دروازوں کی سالانہ بندش برائے مرمت کے دن جاری ہیں۔ آبی حیات بشمول انڈس ڈولفن پر یہ دن انتہائی کٹھن ہوتے ہیں کیونکہ دریا میں پانی کا بہاؤ بند کردیا جاتا ہے اور انڈس ڈولفنز نہروں میں نکل جاتی ہیں۔ محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق سندھ وائلڈ لائیف کا عملہ 24/7 پیٹرولنگ میں مصروف عمل ہے۔اس لئے انڈس ڈولفن بچے کو دیکھتے ہی بحفاظت ریسکیور کرنے کے بعد محفوظ طریقہ کار کے تحت دوبارہ دریائے سندھ میں‌منتقل کردیا گیا ہے.اس نایاب نسل کی پوری طرح‌سے حفاظت یقینی بنائی جا رہی ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں