لاہور: محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے سموگ کے پیش نظر صوبے بھر میں سرکاری سکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دیئے۔
محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب کےنوٹیفکیشن کےمطابق پیر سے جمعرات تک سکولوں کے اوقات صبح پونے 9 سےدوپہر ڈیڈھ بجےتک، جبکہ جمعہ کے روز صبح پونے 9 سےدوپہر ساڑھے12بجے تک ہوں گے۔
اس سے قبل صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بھی سوشل میڈیا پر سموگ کے پیش نظر سکولوں کے اوقات کار کی تبدیلی کا بیان جاری کیا تھا۔
دوسری جانب سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ بھارت کی طرف سے آنے والی ہواؤں کے باعث لاہور آلودگی میں پہلے نمبر پر آتا ہے، اسموگ سے بچاؤ کے لیے بہت سے سخت اقدامات کیے ہیں ۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سموگ کی وجہ سے اس سال اب تک لاک ڈاؤن لگا نہ سکول بند ہوئے۔ پنجاب میں ایئر کوالٹی مانیٹرزموجود ہیں۔ پہلے پابندیاں لگاکر سموگ کو مینیج کیا جاتا تھا۔
خیال رہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر وسطی علاقوں میں فضائی آلودگی شدت اختیار کرنے لگی ہے اورکھلی فضا میں سانس لینا صحت کے لیے خطرہ بن گیا ہے۔لاہور کے علاقے راوی روڈ میں صبح کے اوقات میں ایئر کوالٹی انڈیکس 810 تک پہنچ گیا۔
اس طرح جنوبی پنجاب کے متعدد اضلاع میںبھی سموگ میں اضافہ ہو رہا ہے اور صبح و شام کے اوقات کے میںفضا میںآلودگی کی وجہ سے مریضوں میںسانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے.
ماہرین نے شہریوں کو ماسک کے استعمال کا مشورہ دیا ہے۔
